دہشت گردی سے تنگ کے پی کے پولیس سراپا احتجاج، اہلکاروں کی نعرے بازی

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلسل دہشت گردی اور اس سے نمٹنے کے وسائل کے میسر نہ ہونے کے خلاف کے پی کے پولیس کے جوانوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لا تعداد ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے پولیس کے جوان مختلف مقامات پر قومی پرچم اٹھائے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مشتعل احتجاجی پولیس اہلکار دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں، جبکہ کئی اہلکاروں نے مختلف مطالبات پر مشتمل کتنے بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں کچھ متنازع نعرے بھی سنائی دیتے ہیں، تاہم ابھی تک اس بات کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ ویڈیوز حقیقی ہیں اور واقعی پولیس اہلکاروں نے کہیں احتجاج میں حصہ لیا ہے یا نہیں۔

ٹوئٹر پر بعض مخصوص ہینڈلز سے پولیس اہلکاروں کے اس مبینہ احتجاج کی ان ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے اور ان کی حمایت کی جا رہی ہے۔

Related Posts