کراچی: کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر جمعے کو ہونے والے حملے کے نتیجے میں اتوار کو شہید والوں کی تعداد پانچ ہوگئی،حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبداللطیف نے آج اسپتال دم توڑ دیا۔
دریں اثنا، کاؤنٹر ٹیرر ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کے بعد تقریباً 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
جمعہ کی شام ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھنٹوں تک محاصرہ اور آپریشن کیا گیا جس میں تینوں حملہ آور مارے گئے جب کہ دو پولیس اہلکاروں، ایک رینجرز جوان اور ایک عام شہری سمیت چار افراد شہید جبکہ 19دیگر زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ KPO کی عمارت کی مکمل تفصیلی تلاشی لی اور مزید 12اشیاء برآمد کیں، جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد انہیں کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:کے پی او دہشت گردی، کچی آبادیوں سے گرفتار7 افراد نامعلوم مقام پر منتقل
قبضے میں لیے گئے سامان میں ہینڈ گرنیڈ، پلاسٹک کے ڈبوں میں پیک دو پستول، گھڑیاں، بٹوے، استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ 210 گولیاں، یو ایس بی، پستول ہولڈرز اور خودکش جیکٹس شامل ہیں۔ مزید برآں نائن ایم ایم گولیوں کے پیکٹ، ایک خنجر، ایک ڈیجیٹل کیمرہ اور سمارٹ موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








