کراچی: نئے تعینات ہونیوالے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ڈویژن محمد حنیف گل نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کو سٹی اسٹیشن سے بذریعہ ریل جوڑنے کا منصوبہ پاکستان ریلوے میں معاشی ترقی کی بنیاد ڈالے گا جہاں سے خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صبح اس منصوبے کے دورے کے دوران کیا۔ منصوبے کے پراجکٹ ڈائریکٹر ریاض لغاری نے ڈی ایس کراچی کو ایک تفصیلی آگاہی بھی دی۔
اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ اس منصوبے کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف ریلوے کی فریٹ آمدنی میں ایک واضح اضافہ ہوگا بلکہ کراچی شہر سے کنٹینر ٹریک بہت کم ہوجائیگی۔
اس منصوبے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کو کراچی سٹی اسٹیشن سے بزریعہ ریل نیٹ ورک جوڑا جائیگا جن میں مختلف یارڈ، 12 لیول کراسنگ اور 2 پل آرہے ہیں۔