ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کی بیٹی اور ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف نے ایک میگزین کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ کرودیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کرشنا شروف نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں میگزین کے کور کیلئے بنوائی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ یہ فوٹو شوٹ اگست کے شمارے کے کور کیلئے کیا گیا تھا۔
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی بہن کرشنا شروف اپنی فٹنس کی وجہ سے اکثر انٹرنیٹ پر مختلف پوسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اپنے ایبس اور ٹیٹوز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
جیکی شروف آج بھی فلموں میں کام کررہے ہیں اور ان کے بیٹے ٹائیگر شروف بھی بالی ووڈ کے اسٹار ہیں کرشنا شروف ابھی بھی فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو کسی فلم اسٹار کی طرح پذیرائی ملتی ہے۔
چند روز قبل بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے مالدیپ کے ساحل پر بولڈ فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی، تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا تھا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مالدیپ کے ساحل سمندر پر اپنی نئی بولڈ تصاویر اپ لوڈ کیں، ان تصاویر میں عالیہ بھٹ اپنی بہن شاہین بھٹ اور مالدیپ میں بہترین دوست اکانشا رنجن کپور اور انوشکا رنجن کپور کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ ان تصاویر میں شفاف نیلے پانیوں کے پس منظر میں پیراکی کے لباس دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔