سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان
سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق اقامہ اور وزٹ ویزہ پر ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے وزٹ ویزہ اور اقامہ پر سفری پابندیاں ختم کی ہیں تاہم سعودی عرب کیلئے رختِ سفر باندھنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ پی سی آر ٹیسٹ سعودی سرزمین پر قدم رکھنے سے کم از کم 2 روز پہلے کرانا لازمی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کے شہریوں پر کوئی مخصوص سفری پابندیاں عائد نہیں کیں۔

دوسری جانب قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے حالیہ اقدامات کے بعد پاکستانی عوام کو سعودی عرب آمدورفت میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی۔ رواں برس کورونا وائرس کے باعث حج اور عمرے پر بھی پابندی رہی تاہم یہ پابندیاں بتدریج ختم ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل سعودی حکومت نے حجاز کی مقدس سرزمین میں ملکی و غیر ملکی رہائش پذیر افراد اور عازمینِ عمرہ کو 4 اکتوبر سے عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ 

 سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مؤخر تھی جسے 7 ماہ بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مارچ کے دوران سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی روک دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرے کی اجازت دے دی

Related Posts