سعودی شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی کا انتقال، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی کا انتقال، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس
سعودی شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی کا انتقال، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

ریاض: سعودی شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی بن فیصل انتقال کر گئے ہیں جس پر عالمی برادری نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی انتقال کر گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ سنیچر کو ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

سرکاری خبر رساں ادارے (ایس پی اے) کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ سعود بن محمد بن ترکی کی نمازِ جنازہ نمازِ عصر کے بعد مکہ مکرمہ کی مسجدِ حرام میں ادا کی گئی۔

گزشتہ برس سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آلِ سعود بھی انتقال کر گئے تھے۔ 2 ماہ قبل اپریل میں شہزادہ بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمان کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین پاک سعودی عرب تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خادمِ حرمین شریفین سمیت سعودی شہزادوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Posts