کورونا کے باعث سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے باعث سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا
کورونا کے باعث سعودی عرب نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بین االاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جس سے دنیا بھر میں عازمینِ حج و عمرہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرے کیلئے پاکستان سے جانے والے عازمین بھی پریشان ہیں کیونکہ سعودی حکومت کے اِس اقدام سے پاکستان سے عمرہ پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فی الحال بین الاقوامی پروازیں عارضی طور پر 1 ہفتے کی مدت کیلئے معطل کی گئی ہیں تاہم کورونا کیسز کے پیشِ نظر یہ فیصلہ 1 ہفتے سے آگے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی پابندیاں سخت کردی گئیں، سعودی عرب میں 50سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 15 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مکہ مکرمہ کے مقدس اور بابرکت شہر میں  7 ماہ بعد بیرونِ ملک سے آئے ہوئے معتمرین کو سعودی حکومت نے عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی تھی۔

 عمرے کی ادائیگی کو رفتہ رفتہ بحال کرنے کا یہ تیسرا مرحلہ تھا جس کا رواں برس یکم نومبر کے روز آغاز ہوا، محدود تعداد میں زائرین حجازِ مقدس کا رُخ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: 7 ماہ بعد بیرونِ ملک سے  معتمرین عمرہ یکم نومبر سے ادا کرسکیں گے

Related Posts