اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی جاسوس کیلئے قونصل تقرری کے معاملے پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جبکہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹر میاں گل حسن اورنگزیب بھی عدالتی بنچ کا حصہ ہیں۔
ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے 4 مرتبہ نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن نے کوئی وکیل مقرر نہیں کیا۔ وزارتِ قانون کی درخواست بھارتی جاسوس کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ برس بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کیلئے ججز کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا جبکہ کیس کی سماعت 3 ستمبر کو شروع ہوئی۔
کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ججز کا 3 رکنی بینچ کر رہا ہے ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کلبھوشن یادیو قونصلر رسائی کیس کی سماعت کریں گے۔بنچ گزشتہ برس اگست کے آغاز میں تشکیل دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عدالت نے کلبھوشن کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








