غزہ کے مظلوموں کا مذاق اڑانے پر کویت نے 2 انڈین نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خلیجی ملک کویت نے غزہ کے مظلوم مقتولین پر طنز کرنے والی دو متعصب بھارتی نرسوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
ڈی پورٹ کی جانے والی نرسوں کے بارے میں کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں خواتین نے الگ الگ تفتیش کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی پورٹ ہونے والی ایک نرس کویتی ہیلتھ سیکٹر میں کام کرنے والی سب سے معمر خاتون تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اس موضوع پر منفی اظہار خیال کرنے کے باعث بحرین بھی ایک بھارتی ڈاکٹر کو ڈی پورٹ کرچکا ہے ۔

Related Posts