لا لیگا: ریال میڈرڈ مایورکا کیخلاف سنسنی خیز فتح سے ہمکنار، بارسلونا کو ٹائٹل کیلئے ایک پوائنٹ درکار

تازہ ترین

تازہ ترین

La Liga: Real Madrid Clinch Thrilling Last-Minute Victory Over Mallorca
BBC

ریال میڈرڈ نے اسپین کے معروف اسٹیڈیم سانتیاگو برنابیو میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مایورکا کو ایک کے مقابلے دو گولز 2 سے شکست دے کر لا لیگا میں ایک اور یادگار فتح حاصل کی۔

میچ کے ابتدائی لمحات میں مہمان ٹیم نے برتری حاصل کی، جب 11ویں منٹ میں مارٹن والجینٹ نے شاندار گول کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ریال میڈرڈ کوئی جواب نہ دے سکا اور اسکور صفر ایک رہا۔

دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے مسلسل حملے کیے، کئی مواقع ضائع کیے مگر 68ویں منٹ میں کیلین ایمباپے نے لوکا موڈرچ کی مدد سے نیچے کارنر میں گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا۔

کھیل اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا تھا کہ اضافی وقت کے پانچویں منٹ میں جاکوبو رامون نے جیسس ویلیخو کے پاس پر قریب سے گول کر کے ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلائی۔ یہ رامون کا لا لیگا میں محض دوسرا میچ تھا۔

ریال میڈرڈ کی اس جیت کے بعد بارسلونا کو لا لیگا ٹائٹل جیتنے کے لیے اب بھی انتظار کرنا ہوگا حالانکہ وہ ریال میڈرڈ سے 4 پوائنٹس آگے ہیں اور ان کے پاس ایک اضافی میچ بھی باقی ہے۔

بارسلونا آج اسپانیول کے خلاف میچ میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر سکتا ہے۔

ریال میڈرڈ کے لیے اگرچہ یہ فتح خوش آئند ہے مگر سیزن کے مجموعی نتائج مایوس کن رہے ہیں۔

کوچ کارلو انچیلوتی کا کہنا ہے کہ وہ اس سیزن کے بعد ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ کر برازیل کی قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے جبکہ ان کی جگہ ژابی الونسو کا تقرر متوقع ہے۔

کارلو انچیلوتی اب تک ریال میڈرڈ کی تاریخ کے سب سے کامیاب کوچ تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے 15 ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں تین چیمپیئنز لیگ اور دو لا لیگا شامل ہیں۔

کارلو انچیلوتی نے میچ کے بعد کہاکہ “ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، جذبے کے ساتھ کھیلے اور یہ فتح مکمل طور پر ان کا حق تھا۔

ہم سیزن کا اختتام اچھے انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ میچ کا آغاز اچھا نہ تھامگر بعد میں ہم نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا۔”

Related Posts