پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ سارہ خان اور عائزہ خان کے ڈرامہ سیریل لاپتہ کا عوام کو تفریح فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل لاپتہ پر گرما گرم بحث و مباحثہ اور گفت و شیند جاری ہے کیونکہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکار عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
مومنہ درید کی پیشکش ڈرامہ سیریل لاپتہ کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ خان، سارہ خان، اداکار علی رحمان اور گوہر رشید مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ پہلی قسط کے ابتدائی سینز عوام کو بے حد پسند آئے۔
ڈرامے کی کہانی فلک، شمس اور گیتی نامی 3 کزنز سے متعلق ہے جبکہ فلک کا کردار سارہ خان ادا کررہی ہیں جو تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں یکساں اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔
فلک کو اپننے کزن شمس سے محبت ہے جس کا کردار علی رحمان ادا کر رہے ہیں جو جوئے کا عادی شخص ہے جس کے خواب تو بڑے ہیں لیکن آمدنی کم ہے جبکہ گیتی ایک ٹک ٹاکر ہے۔
ٹک ٹاکر کا یہ کردار عائزہ خان ادا کررہی ہیں جو مختلف گیتوں پر ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتی ہے۔ گوہر رشید کے متعلق افواہ یہ ہے کہ ان کا کردار منفی ہوگا جو تاحال نظر نہیں آیا۔
اگلی اقساط میں ناظرین کو گوہر رشید کے کردار کا بھی انتظار ہے۔ ڈرامہ سیریل لاپتہ کی تحریر و ہدایات خضر ادریس نے دی ہیں جو ورنہ، سپر اسٹار اور زندگی تماشا جیسی فلمز کرچکے ہیں۔
عائزہ خان، سارہ اور علی رحمان کے مابین روایتی محبت کی مثلث بھی متحرک نظر آئے گی۔ ہم ٹی وی پر ڈرامہ سیریل لاپتہ ہر بدھ کے روز رات کو 8 بجے نشر کیا جائے گا جس کی پہلی قسط منظرِ عام پر آچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔منیب بٹ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








