کراچی کے علاقے کلفٹن میں 70 سالہ ساس پر تشدد کرنے والی ظالم بہو کو اس کے شوہر کی درخواست پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ کے خلاف 70 سالہ خاتون کے بیٹے نے ماں پر تشدد کا مقدمہ درج کرایا۔ مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا گیا۔ ملزمہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ نوکری سے واپس آنے کے بعد مجھے اپنی ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھنے کو ملے۔
ملزمہ کے شوہر نے بیان دیا ہے کہ جب میں پوچھتا تو میری بیوی مجھے بتاتی تھی کہ میری ماں گر گئی تھیں اور انہیں چوٹ آئی ہے، لیکن ہماری ملازمہ نے مجھے ایک بار بتایا کہ میری بیوی میری والدہ پر تشدد کرتی ہے۔ ملزمہ اپنی ماں کے کہنے پر چھری سے قتل بھی کرنا چاہتی تھی۔
بعد ازاں نوکرانی نے ملزمہ کی ساس پر تشدد کی ویڈیو بنا لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھی ساس کیلئے عزت و احترام سے عاری بہو کس طرح اپنی ماں جیسی ساس پر تشدد کرتی ہے۔ ملزمہ کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بوتل بم برآمد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








