پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جرم میں عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی وفا توقیر نے انتہائی مشکل کے ساتھ پولیس میں ملازمت حاصل کی تاہم ملازمت زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکی۔
پولیس یونیفارم کے ساتھ جب لیڈی پولیس کانسٹیبل نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تو پولیس کے اعلیٰ حکام نے سختی سے نوٹس لے لیا۔ وفا توقیر کو فوری طور پر عہدے سے برخاست کردیا گیا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو محکمۂ پولیس کی بدنامی کا سبب بنتی ہے۔ کسی بھی ایسے فرد کو محکمۂ پولیس میں برداشت نہیں کریں گے جو محکمے کی نیک نامی کو داؤ پر لگا دے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سمیت 53 پروگرامز جاسوسی میں مصروف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








