کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں خاتون مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی خاتون مداحوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Newzeland girl perpose shadab khan will you marry me. پرپوز کرنے پر شاداب خان نے لڑکی کو انوکھا تحفہ دیا @76Shadabkhan pic.twitter.com/9kj0g9KDFI
— Mian Junaid (@mianjunaid631) October 15, 2022
ایک خاتون مداح نے شاداب خان کو شادی کی پیشکش کی جس کا پاکستانی آل راؤنڈر نے جواب انکار یا اقرار کی صورت میں دینے کی بجائے اپنا ٹراؤزر تحفے کے طور پر دے دیا۔
شاداب خان کی مداح کیوی لڑکی نے شادی کی پیشکش کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاداب شرمیلے ہیں، میں نہیں ہوں۔اس لیے شادی کا کہا۔ شاداب اچھے کھلاڑی ہیں اور مجھے ان سے محبت ہے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد پاکستان کی نظریں ورلڈ کپ پر ہیں۔
نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نکھر کر سامنے آئی جس میں شاداب خان سمیت مڈل آرڈر کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








