لاہور میں 14 سالہ لڑکے کا قتل کا معما حل، معاملہ بدفعلی کا، دوست ہی قاتل نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

پلسیے کھڑے ہیں
علامتی تصویر

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معما حل ہوگیا، مقتول کا دوست ہی قاتل نکلا۔

تھانہ مانگا منڈی کے علاقے سے ملنے والی گلا کٹی لاش کی شناخت 14 سالہ ثاقب علی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے چند گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے مطابق دونوں کے درمیان غیر شرعی جنسی عمل پر تنازع ہوا تھا۔

ملزم نے پہلے بلیڈ کے وار کیے، پھر نالے کی مدد سے گلا دبا کر مقتول کو قتل کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو مقتول کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 936/26 مقتول کے والد عارف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Posts