لاہور: لڑکی کو جنسی درندوں سے ریسکیو کرنے کے بعد تھانیدار خود اس کی عزت کے درپے ہوگیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

لاہور کے علاقے واپڈ اٹاؤن میں 13سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرانے جانے والا تھانیدار خوددرندہ بن گیا، سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ  کی لڑکی سے شرمناک حرکات کی ویڈیو آ گئی۔

نجی چینل سٹی 42 نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن  میں 13سالہ گھریلو ملازمہ کو اغوا کرکے 3 روز تک مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لڑکی کی جانب سے اپنے اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا، تو 13سالہ (ع) کی ماں نے 15پر اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا گیا اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بعد میں خاتون کو تھانے سے اطلاع ملتی ہے کہ وہ تھانے پہنچیں اور درخواست دیں، مقدمہ درج کرکے ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے گا، خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعدلڑکی کو بازیاب کرانے کیلئے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔

ٹیم میں کسی خاتون اہلکار کو شامل نہیں کیا گیا، سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جاتی ہے، پولیس کارروائی کرکے ملزم یوسف کو گرفتاری کر لیتی ہے اور ملازمہ کو بازیاب کرالیا جاتا ہے، لڑکی کو بازیاب کرانے کے بعد تھانیدار لڑکی کو ہراساں کرتا ہے اور وہیں پر اس کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے لگتا ہے۔

Related Posts