لاہور میں سترہ سالہ لڑکی کے اغوا اور قتل کا معما حل، قاتل کون، جان کر حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 17 سالہ لڑکی ثانیہ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا معما آخرکار حل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ثانیہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم اور مقتولہ ثانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے، مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کو اغواء اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں۔

Related Posts