لاہور، فیروز پور روڈ پر برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور، فیروز پور روڈ پر برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی
لاہور، فیروز پور روڈ پر برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع برقی آلات تیار کرنے والی نجی فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔ ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے۔ آتشزدگی کے باعث بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کیلئے کوششیں شروع کی گئیں۔

 لیاقت آباد، نیرنگ سینما والی گلی میں واقع فرنیچر کے کارخانے میں گزشتہ ماہ 30 مارچ کے روز آگ لگی جس کے بعد واٹر بورڈ کے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید پڑھیں: فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

Related Posts