لاہور: پشاور زلمی کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان کو لاہور قلندرز نے قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان لاہور قلندرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔ فخر زمان کو آئی فون بھی انعام میں دیا گیا۔
ثمین رانا کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فخر زمان نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے، فخر زمان کو اس تحفہ کا بہت انتظار تھا،اس طرح کی پرفارمنس جو بھی دے گا، لاہور قلندرز فیملی انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں:سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا تھا، شاہد آفریدی
اس موقع پر ثمین رانا کی طرف سے مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو اس سے پہلے پلاٹ بھی انعام میں ملا تھا جو انہوں نے نوجوان جلات خان کو دے دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








