پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے ہرا دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق بالترتیب 50 اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کوشل پریرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے ٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ فائنل اتوار کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








