لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز  بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور  سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 4 میچز میں سے 3 جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز میں سے 3 میچز جیت کر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts