لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرک
(فوٹو: ایجوکیشن نیوز)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے، طلبہ و طالبات نے پیپرز کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ امتحانات میں 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔

طلبہ و طالبات کیلئے 880 امتحانی مراکز کی تشکیل کی گئی ہے۔ 26 امتحانی مراکز کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمراز کا استعمال کیا جائے گا۔ تمام تر امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میٹرک کا آخری پرچہ 16اپریل کو تاریخ اسلام اور پنجابی کا لیا جائے گا۔ نہم جماعت کے امتحانات کا آغاز اگلے ہی روز17اپریل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں میٹرک کے امتحانات کو پاس کرنا طلبہ و طالبات کیلئے ایک ایسا چیلنج ہے جب 10 سال سے زائد عرصہ مسلسل تعلیم کے بعد کسی امیدوار کو اسکول ایجوکیشن سسٹم سے نکل کر کالج کی سطح تک پہنچنے کا موقع ملتا ہے۔

Related Posts