راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال کے رہائشی حاجی محمد سعید کا کہنا ہے کہ ڈھوک رتہ میں میری وراثت میں ملی جائیداد ہے،جو میں نے قبرستان کے لیے مختص کی ہوئی ہے، میرے آباؤ اجداد کی بھی قبریں یہی ہیں،میرے پاس جگہ کے کاغذات بھی موجود ہیں۔
مورخہ 26-09-2020کو جب میں قبرستان پہنچا تو عدیل اور اس کے ساتھ دیگر دو افراد نے قبرستان کی چاردیواری گرا دی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہوگئے، پھر چند روز بعد عدیل اور اس کے ساتھیوں نے راتوں کو قبریں مسمار کرکے ان قبروں کی بے حرمتی شروع کردی اور قبرستان کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








