اسلام آباد:حلقہ پٹواری کی ملی بھگت کے باعث راتوں رات ایک غریب محنت کش محمد رفیق کی زمین پر قبضہ کروا دیا گیا، قبضہ مافیا نے عدالتی حکمنامے کو ہوا میں اڑا دیا،متاثرہ شخص کو قبضہ مافیا کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، محمد رفیق تھانہ کرال پہنچ گیا،مقدمہ درج۔
محمد رفیق ولد محمد اعظم سکنہ کھدریپٹر پور اسلام آباد نے پولیس کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جدی اراضی خسرہ نمبر 702 موضع کھدریپٹر پور اسلام آباد میں موجود ہے جس پر کیس عدالت میں چل رہا ہے اور اس پلاٹ پر کسی قسم کی کوئی تعمیرات قائم نہیں کی جا سکتی کیونکہ عدالت سے انہوں نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








