مانچسٹر : پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم، پاکستان نے سیریز برابر کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی۔
قومی ٹیم نے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کی ٹیم نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث ڈرا ہوا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کاکہنا ہے کہ وہ بطور کپتان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
تیسرے ٹیسٹ میں عابد علی ، اسد شفیق ، فواد عالم ، امام الحق ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، شان مسعود ، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اظہر علی نے بتایا کہ فواد عالم ابھی بھی اسکواڈ میں موجود ہیں جبکہ موسم کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں مشکل صورتحال کے باوجود بلے بازوں نے عمدہ کھیل کھیلا۔
مزید پڑھیں:کرکٹ بورڈ نے ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








