کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلا دیش کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان کی ون ڈے فارمیٹ میں حکمرانی ختم ہوگئی
بنگلا دیش نے 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔ بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 2 جبکہ محمد شامی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تلک ورما ڈیبیو کریں گے جبکہ سوریہ کمار، محمد شامی اور پرسید کرشنا پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








