ایران نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو ہرادیا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی،ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت کردیئے تھے۔
ویلز کے گول کیپر کو 86 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے اور متبادل گول کیپر نے ذمہ داری سنبھالی۔
ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی۔
ویلز کے گول کیپر کو 86 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے اور متبادل گول کیپر نے ذمہ داری سنبھالی۔
اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے چیشمی نے 98 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے رضائیان نے 101 ویں منٹ میں دگنا کردیا۔
مزید پڑھیں:برازیلین فٹبالر نیمار انجری کا شکار، ورلڈکپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک
واضح رہے کہ ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایران 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پرقابض ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








