پیر کی رات گئے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملہ کر دیا ہے۔
شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے اس ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا، جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز کی بڑی تعداد روانہ کردی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








