آنجہانی شیفالی جریوالا کا 7 ہزار روپے سے کروڑوں تک کا حیرت انگیز سفر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بالی ووڈ کی چمکتی دنیا میں ‘کانٹا لگا’ گانے سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے مداحوں اور فلمی دنیا کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

27 جون 2025 کو صرف 42 سال کی عمر میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر حرکتِ قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوا، جس نے زندگی کی بےثباتی کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔

ان کی موت سے نہ صرف ان کے چاہنے والوں کے دل میں ایک خلا پیدا ہوا بلکہ ان کی زندگی اور کامیابیوں کی کہانی بھی ایک ادھورا موڑ لے گئی۔

2002 میں ری مکس گانے ‘کانٹا لگا’ سے شیفالی نے ایسی شہرت حاصل کی کہ وہ ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے مشہور ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس گانے نے انہیں گھر گھر پہچان دلوائی، لیکن حیرت انگیز طور پر اس گانے کے عوض انہیں صرف 7,000 روپے ملے تھے مگر اس ایک گانے نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا، اور جلد ہی ان کی فیس لاکھوں روپوں تک جا پہنچی۔

شیفالی نے فلموں سے کچھ عرصہ دوری اختیار کی تھی اور منتخب پروجیکٹس پر کام کیا لیکن اس کے باوجود ان کی دولت اور برانڈ ویلیو میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی کل دولت کا تخمینہ تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 8.54 کروڑ بھارتی روپے) تھا۔ یہ دولت ان کی شہرت، رئیلٹی شوز میں شرکت، اور برانڈ اینڈورسمنٹس سے حاصل ہوئی۔

حیران کن طور پر، شیفالی رئیلٹی شوز یا ایونٹس میں صرف 35 سے 45 منٹ کی شرکت کے عوض 10 سے 25 لاکھ روپے وصول کرتی تھیں۔ یہ ان کی مقبولیت اور بالی ووڈ میں ان کے مضبوط مقام کا ثبوت ہے کہ محدود فلمی کیریئر کے باوجود ان کی آمدنی اور شہرت برقرار رہی۔

Related Posts