آج بدھ 2 جولائی 2025 کو پاکستان میں سونے کی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Latest gold rates in Pakistan today- July 2, 2025
FILE PHOTO

آج بدھ 2 جولائی 2025 کو پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 356800 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 305898 روپے پر فروخت ہوا۔

یہ نرخ دوپہر 3 بجے تک مؤثر رہیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ منگل کو فی تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہو کر 350200 سے بڑھ کر 356800 روپے پر پہنچا۔

اسی طرح فی 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 5658 روپے کے اضافے سے 305898 روپے جبکہ 22 قیراط سونا 5186 روپے اضافے سے 280416 روپے کا ہو گیا۔

ملک میں صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 52 روپے بڑھ کر 3834 روپے اور فی 10 گرام چاندی 45 روپے اضافے کے ساتھ 3287 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 66 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3282 ڈالر سے بڑھ کر 3348 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

چاندی کی قیمت بھی صفر اعشاریہ 52 ڈالر اضافے سے 35اعشاریہ 50 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Related Posts