مغفرت کی رات، لیلۃ القدر عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

مغفرت کی رات، لیلۃ القدر عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
مغفرت کی رات، لیلۃ القدر عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

کراچی:ملک بھر سمیت میں آج ستائیسویں رمضان المبارک کی رات لیلۃ القدرعقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، مساجد میں ختم قرآن کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔ مسلمان اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔

ختم القرآن کے موقع پر مساجد میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہیں ،اس موقع پر امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں اورمساجد میں مٹھائیوں کی تقسیم جاری ہے۔

لیلۃ القدر بہت ہی قابل قدر رات ہے،گناہوں سے بخشش مانگنے والوں کو اس رات بخش دیا جاتا ہے،اللہ تعالی کے مقرب فرشتے آسمان سے اتارے جاتے ہیں، یہ رات فجر تک سلامتی والی ہے، آج ملک بھر کی مساجد میں ختم القرآن کی محافل بھی عروج پر ہیں جبکہ مساجد میں آنے والے تمام نمازیوں کو تحفتاً ختم القرآن کے موقع پر مٹھائیاں پیش کی جارہی ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر آج مٹھائی کی دکانوں پر بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ہے،دکانداروں کا کہنا تھا کہ آج صبح سے ہی مختلف مساجد کے مٹھائی کے آرڈر تیار کر رہے ہیں،منو من مٹھائیاں تیار کی جاری ہیں ہر مسجد کے علیحدہ آرڈر تیار کرکے رکھے جارہے ہیں، شکر پارے بوندی لڈو مکس مٹھائیاں اور ہم اس موقع پر مساجد کے لئے خصوصی ریایت بھی کررہے ہیں۔

Related Posts