پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے سرحد پار بھی چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے سرحد پار بھی چرچے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے سرحد پار بھی چرچے

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال راشد خان جو کہ کے آر کے کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں پاکستانی سیاستدان زرتاج گل کے سیاسی بیان پر مشتمل ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی۔

ویڈیو میں میں زرتاج گل اگلے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزید برآں کے آر کے نے پی ٹی آئی رہنما کے بولنے کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت میں زرتاج گل جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہیں؟ میرا مطلب ہے ہوشیار اور اچھا مقرر‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی، عامر لیاقت

کے آر کے نے ایک اور ٹوئٹ میں براہ راست زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میڈم زرتاج گل آپ بہت ہوشیار اور بہترین انداز میں بات کرنے والی سیاستدان ہیں۔ کاش آپ جیسی دو، چار سیاستدان بھارت میں بھی ہوتیں‘‘۔

Related Posts