پاکستان پر حملے کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کا انکشاف، ویڈیو لیک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: اسکرین گریب)

کابل: پاکستان پر حملے کیلئے افغانستان میں دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد میں تحریکِ طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر پاکستانی سکیورتی فورسز پر حملے کیلئے ہدایات دے رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی اے لیڈر نے کہا کہ منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے جو امیر المؤمنین (دہشت گرد کمانڈر) شیخ عباد اللہ کے احکامات پر حملے کیلئے تیار ہوئے، جس پر دہشت گردوں نے رضامندی ظاہر کی۔

ویڈیو لیک کیے جانے پر افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان افغان حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت دے کر مطالبہ کرچکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔

افغان حکومت نے پاکستان کو متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی کہ افغانستان سے پاکستان پر کوئی دہشت گردی نہیں ہوگی، تاہم افغان سرزمین کو دہشت گرد مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو لیک سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts