عید الاضحیٰ میں قربانی کے بعد لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ گوشت کو فریج کے بغیر کیسے محفوظ رکھیں تاکہ اسے کئی دنوں تک استعمال کیا جاسکے۔
پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی فرزندان توحید سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔
گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل فریج یا ڈیپ فریزیر کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
گوشت محفوظ بنانے کا نسخہ
1 قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔
2گوشت کو تھوڑی دیر چولہے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیں جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔
3 ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور اسے دھوپ و ہوا میں لٹکا کر سکھا لیں ، بعد ازاں جب ضرورت پڑے اسے استعمال کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








