لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کر دی ہے جبکہ صارفین کو اس کے علاوہ سیکیورٹی چارجز بھی ادا کرنا ہوں گے۔
لیسکو صارفین کے لوڈ کی ضرورت کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس جاری کرے گا۔ اس سے قبل میٹرز کی عدم دستیابی کے باعث خریداری کا عمل آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔
آؤٹ سورسنگ کے دوران لیسکو نے متعدد صارفین کو این او سی (عدم اعتراض سرٹیفکیٹ) جاری کیے، جن کی بنیاد پر انہوں نے میٹرز خریدے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








