عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے، مناظرے کا چیلنج کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان سیاست کریں لوگوں کو ورغلائے نہیں ، علیم خان
عمران خان سیاست کریں لوگوں کو ورغلائے نہیں ، علیم خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر علیم خان بھی کھل کر میدان میں آگئے اور عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج کردیا۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پاڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ علیم خان کے ساتھ اُن کے اختلافات کاآغازاُس وقت ہوا تھا جب انہوں نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی، جس کو وہ قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔

بعدازاں اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپکا عزت سے نام لوں گا۔ علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات کے بارے میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

انہوں نے روڈا اتھارٹی کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کر دئیے، کہا عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار دس سے اٹھارہ تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، کیا دس سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم ہوں گے، میرے پاس تین سو ایکٹر نہیں تین ہزار ایکڑ ہے۔

علیم خان نے کہا کہ میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں۔

بعدازاں انہوں نے کہا کہ اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں، اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

Related Posts