فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے، ایرانی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے، ایرانی صدر
فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کا 7 اکتوبر کو حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میں ابراہیم رئیسی کا ایرانی دارلحکومت تہران میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھاکہ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کیلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، فلسطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ منصفانہ حل یہی ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔

دنیا سے ختم ہونے والا کورونا بھارت میں پھر سر اٹھانے لگا، حالات سنگین

ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔

Related Posts