دھمکی آمیز مراسلے کی کاپی سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے دھمکی آمیز مراسلے کی کاپی سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق رجیم چینج سے متعلق دھمکی آمیز امریکی مراسلے کی کاپی عدالت عظمی کو بھجوا دی گئی ہے جو سپریم کورٹ کو موصول ہو گئی ہے۔دھمکی آمیز مراسلے کی کاپی سیکرٹری چیف جسٹس نے وصول کی۔

ڈپٹی سپیکر نے گزشتہ روز دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

نئے وزیراعظم مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے بریفنگ لیں گے۔شہباز شریف نے دھمکی آمیزخط پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کوئی غدار ہے اور نہ کوئی غدار تھا۔

مزید پڑھیں: فارمیشن کمانڈر کانفرنس، پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

خط پارلیمان اور دنیا کے سامنے آنا چاہیے تاکہ یہ بحث ہمیشہ کیلئے ختم ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان کی سیکیورٹی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے، اجلاس میں خط لکھنے والے سفیر،تمام ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوں۔

Related Posts