مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواستوں پر دو رکنی بنچ نے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں سماعت کی۔

مریم نواز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، اب اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، اس لیے 6 ہفتوں کے لئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: کیا مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری ریسٹورنٹ میں کرنا چاہتی ہیں؟ یاسمین راشد کا سوال

نیب کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کے خاندان کے افراداپنے خلاف ریفرنس میں مفرور ہیںجبکہ آئندہ ماہ سے مریم نواز کے خلاف اپیل پر کارروائی شروع ہو رہی ہے، نیب نے موقف اختیار کیا کہ اپیل کی سماعت کے دوران مریم نوازکا موجود ہونا قانونی طور پر ضروری ہے۔

مریم نواز کے وکلا کی جانب سےعدالت سے تیاری کے لیے مزید وقت مانگنے پر ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Related Posts