لاہور: عدالت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 28 اپریل تک حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لینا چاہتے تو وہ صوبے کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے لیے کسی اور کو نامزد کر سکتے ہیں۔
حمزہ شہباز16 اپریل کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ہے ۔
لاہور ہائی کورٹ نے منگل کو حمزہ شہبازکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، یہ دوسرا موقع ہے جب مسلم لیگ (ن) نے معاملے کے حل کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








