لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے مسلم لیگ (ن) کے قائدمحمد نواز شریف کے چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک ، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کر ادئیے جس کے بعد روبکار جاری کر دی گئی۔
مزید پڑھیں : عدالت کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا
لاہور ہائیکورٹ کے دو ر کنی بنچ نے جمعہ کے روز نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ، ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








