لاہور ہائیکورٹ، 70مزید پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا نوٹیفکیشن معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے 70 مزید پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 70 اراکینِ اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کارروائی مؤخر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

یونیورسٹی کے پرچے میں شرمناک مضمون لکھنے کا مطالبہ

سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نوٹیفکیشن کی حد تک کیس کی سماعت 7مارچ کو ہوگی۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسد عمر، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت 70 اراکینِ قومی اسمبلی کی درخواست کی سماعت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر بھی مقدمے میں فریق بنے۔

عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست میں پی ٹی آئی اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر نے استعفیٰ منظوری سے قبل ہمارا بیان نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے بھی استعفیٰ منظوری کے بعد ممبران ڈی نوٹیفائی کردئیے۔

اراکین نے درخواست کی کہ ہائیکورٹ پی ٹی آئی اراکین کی استعفیٰ منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکے۔ ہائیکورٹ نے درخواست منظور کر لی۔

 

Related Posts