اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عروج پر پہنچنے والے مشکل وقت سے نہیں گھبراتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی نشیب و فراز کا نام ہے جو عروج پر پہنچتے ہیں، وہ جانتے ہیں مشکل وقت بھی آئے گا۔
جوانوں کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت ایسے لوگوں کی ہمت اور حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ وہ مشکل وقت سے سیکھ کر دوبارہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہی مثال ہم ایک قوم پر بھی نافذ کرسکتے ہیں جو اِس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ جب قوم مشکل وقت سے نکل جاتی ہے تو مزید مضبوط قوم بن کر اُبھرتی ہے۔
“Life is all about ups & downs, those who reach the heights of glory are never scared of hard times. Tough times cannot demoralize them, instead they learn from it & stand up again. Similarly, a nation facing hard time comes out stronger’. PM @ImranKhanPTI’s message for the youth pic.twitter.com/Im9A3zQS8C
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قابلِ قدر اور مستحکم سماجی و اقتصادی ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب خواتین کو مساوی حقوق دئیے جائیں اور انہیں معاون فضا مہیا کی جائے۔
خواتین کے نام اپنے پیغام میں 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے تمام اقدامات اٹھائے گی جن کے تحت خواتین کو معاشرے میں محفوظ، پر امن اور کامیاب زندگی عطا کی جاسکے۔
مزید پڑھیں: ترقی خواتین کے مساوی حقوق سے منسلک ہے۔وزیر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








