باپ دادا کیلئے انصاف مانگنے والی ام ارباب کی جان بھی خطرے میں، منصوبہ بے نقاب، سندھ پولیس بھی ملوث؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ام رباب، فائل فوٹو

ام رباب چانڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے قتل کا منصوبہ بنایا جانے کا دعویٰ کر دیا۔

ام رباب چانڈیو نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے مجھ تک کنفرم رپورٹ پھنچ گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کے منصوبے میں سندھ پولیس سہولت کار ہے۔

30 مارچ 2026 کو میہڑ کی ام رباب چانڈیو کے والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے تہرے قتل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو سمیت تمام 8 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ یہ ہائی پروفائل قتل کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا جس میں ام رباب چانڈیو اپنے خاندان کے افراد کے قتل کے انصاف کیلیے قانونی جنگ لڑ رہی تھیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنایا گیا۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ثبوتوں اور شہادتوں کی روشنی میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا جس کی بنیاد پر سردار احمد خان، برہان خان چانڈیو اور دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

Related Posts