لیونل میسی نے امریکا میں اربوں روپے مالیت کا پرتعیش محل خرید لیا، دیکھئے دلکش تصاویر

تازہ ترین

تازہ ترین

لیونل میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور اس وقت امریکا میں انٹر میامی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے اربوں روپے کا گھر خریدا ہے۔

10 ہزار 486 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا یہ گھر فلوریڈا کے شہر فورٹ Lauderdale میں واقع ہے جس میں 8 سونے کے کمرے، متعدد باتھ رومز، 3 گیراج اور ایک سوئمنگ پول موجو ہے۔ یہ گھر انٹر میامی کے اسٹیڈیم کے قریب ہے۔

یہ وہ گھر ہے / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

لیونل میسی اور ان کی اہلیہ نے یہ گھر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز (3 ارب 22 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔

یہ گھر 1998 میں تعمیر ہوا تھا اور ایک مقامی ڈیزائن میگزین میں اس پر خصوصی مضمون شائع کیا گیا تھا۔

اس گھر میں ایک سوئمنگ پول بھی ہے / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

اس گھر کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پرتعیش ہے۔

لیونل میسی آج کل انٹر میامی ٹیم کا حصہ ہیں / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

واضح رہے کہ اس سے قبل لیونل میسی کی سب سے مہنگی جائیداد بارسلونا میں تھی جس کی مالیت 70 لاکھ ڈالرز ہے۔

یہ ان کی جانب سے خریدا گیا اب تک کا سب سے مہنگا گھر ہے / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

یہ گھر ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں پرواز کی اجازت نہیں جبکہ اس میں پول، انڈور جم، تھیٹر اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

یہ گھر امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ہے / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

میسی اس کے علاوہ ارجنٹینا اور امریکا میں بھی مختلف جائیدادوں کے مالک ہیں۔

2017 میں لیونل میسی نے ہوٹل چین MiM Hotels کو خریدا تھا جس کے اسپین کے مختلف علاقوں میں ریزورٹ موجود ہیں۔

لیونل میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

لیونل میسی نے دنیا کے سفر کے لیے اپنا طیارہ بھی خریدا ہوا ہے۔

2004 گلف اسٹریم وی پرائیویٹ جیٹ میں 16 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔

یہ گھر انٹر میامی ٹیم کے اسٹیڈیم کے قریب ہے / فوٹو بشکریہ Compass Florida LLC

اس طیارے کے پچھلے حصے میں نمبر 10 لکھا ہوا ہے جو ان کی فٹبال جرسی کا بھی نمبر ہے جبکہ لیونل میسی اور ان کی اہلیہ سمیت بچوں کے نام بھی درج ہیں۔

Related Posts