انٹر میامی کا ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک انجام، میسی کا خواب چکنا چور

تازہ ترین

تازہ ترین

Lionel Messi's Dream Shattered, Inter Miami's Humiliating End at Home Ground
leparisien

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی کو ایک بار پھر مایوشی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ٹیم انٹر میامی کونکاکیف چیمپئنز کپ 2025 کے سیمی فائنل میں وینکوور وائٹ کیپس کے ہاتھوں مجموعی طور پر پانچ صفر کی ذلت آمیز شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

یہ شکست 30 اپریل کو فلوریڈا کے چیس اسٹیڈیم میں ان کے مداحوں کے سامنے ہوئی جو میسی کے کیریئر کا ایک تکلیف دہ لمحہ بن گئی اور کئی شائقین اس منظر کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔

پہلے مرحلے میں وینکوور میں انٹر میامی کو دو صفر سے شکست ہوئی تھی جس میں وائٹ کیپس کے لیے برائن وائٹ اور سیبسٹین برہالٹر نے گول کیے تھے۔

دوسرے مرحلے میں واپسی کی امید اس وقت جاگی جب جوردی آلبا نے بائیں پاؤں سے ایک شاندار گول کر کے مقابلہ ایک صفر کر دیا اور مجموعی اسکور دو ایک ہو گیا۔ اس لمحے پر محسوس ہوا کہ شاید میسی کی ٹیم سیریز برابر کر دے گی۔

مگر یہ امیدیں زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکیں۔ دوسرے ہاف میں وینکوور نے نہایت بے رحمی سے تین گول کر کے فلوریڈا میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر پانچ ایک سے سیریز اپنے نام کر کے انٹر میامی کو باہر کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی میسی کا کونکاکیف فائنل تک پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیاجو اب یا تو تیگریس یا کروز آزول کے خلاف کھیلا جائے گا۔

اس شکست میں میسی کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی لوئس سواریز، سرجیو بوسکیٹس اور جوردی آلبا بھی بے اثر دکھائی دیے۔ کوچ جیسپر سورینسن کی زیر نگرانی وینکوور وائٹ کیپس نے نہایت منظم دفاعی حکمت عملی کے ساتھ میامی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ برہالٹر کا پہلے مرحلے میں آخری لمحے کا گول اور دوسرے میچ میں بے رحم فائنشنگ انٹر میامی کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوئی۔

انٹر میامی کے کوچ خاویر ماسچرانو، جو ماضی میں بارسلونا کے “ناقابل یقین واپسی” والے تاریخی لمحے کے ساتھی رہ چکے ہیں، نے اس میچ سے قبل کہا تھا، ’’کچھ بھی ناممکن نہیں۔‘‘ مگر اس بار میسی کا جادو بے اثر رہا حالانکہ گزشتہ مرحلے میں لاس اینجلس کے خلاف دو گول کر کے انہوں نے ٹیم کو شاندار فتح دلائی تھی۔

اس میچ کے دوران میسی کا رویہ بھی غیرمعمولی دیکھا گیا، جب ایک موقع پر مخالف کھلاڑی کی جانب سے اشتعال انگیزی پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، جو ان کی فطری شائستگی کے برخلاف تھا۔ یہ لمحہ اس بات کا مظہر تھا کہ میسی اس شکست سے کس قدر متاثر ہوئے۔

Related Posts