اسلام آباد:پنجاب اور اسلام آباد میں ایل این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ہے۔
وفاق اور پنجاب والوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ حکومت نے ایل این جی پر 9 روپے فی لیٹر تک ریلیف دے دیا ہے ۔ نئی قیمت 93 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 84 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی ہے ۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سی این جی اسٹیشن پر درآمدی ایل این جی فروخت ہوتی ہے ۔
انھوں نے اپریل میں سی این جی کی قیمت میں مزید کمی کاعندیہ بھی دے دیا۔غیاث پراچہ نے واضح کیا کہ سندھ اورخیبر پختونخوا والے بھی پُرامید رہیں،دونوں صوبوں میں سی این جی سستی کرنے کے حوالے سے حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے۔