کراچی کے ساحل پر غیر ملکی یوٹیوبر کو ہراساں کرنیوالے 3 گھڑسوار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی :سی ویوکے ساحل پر ڈیل فلپ نامی غیر ملکی یوٹیوبر کو لوٹنے والے تین گھڑ سواروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی یوٹیوبر ڈیل فلپ نے اپنی ایک ویڈیو میں کراچی میں سی ویو پر پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں گھڑسواروں نے اس کو ہراساں کرتے ہوئے 5000 روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

https://video.fkhi10-1.fna.fbcdn.net/v/t42.1790-2/10000000_5566670106683650_6459429845418762675_n.mp4?_nc_cat=1&ccb=1-5&_nc_sid=985c63&efg=eyJybHIiOjU0MSwicmxhIjo0MDk2LCJ2ZW5jb2RlX3RhZyI6InN2ZV9zZCJ9&_nc_eui2=AeFhqL-8ESJg42fd6RpJlBgI5aDBU9FIixvloMFT0UiLG3C_zOp8JMgZUiccjJf94RhVYbBSO0ME75yAZE8LEoRf&_nc_ohc=FvhdDPK1V9UAX8CiXPB&rl=541&vabr=301&_nc_ht=video.fkhi10-1.fna&edm=AGo2L-IEAAAA&oh=00_AT9MiDEVzbq1xyRGhJF1riJl7oqGmClTssndB_luIjlReg&oe=623607F4

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یوٹیوبر کو ساحل سمندر پر سواری کے لیے دھوکہ دیا گیا،یہ صرف 200 روپے کی سواری تھی لیکن چونکہ وہ غیر ملکی تھا اس لیے مقامی گھڑسوار وں نے اس سے 5000 روپے دینے کو کہا۔

مزید پڑھیں:ساحل سمندر پر غیر ملکی یوٹیوبر کو لوٹنے والا شخص کراچی سے گرفتار

درخشاں پولیس نے جہانزیب، مقصود اور احسان اللہ نامی مقامی گھڑ سواروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ چند روز قبل سامنے آیا تھا جہاں ایک لڑکے کو آسٹریلوی یوٹیوبر سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس حوالے سے شکایت کی تھی کہ کس طرح اسے کراچی کے ساحل پر مقامی گھڑ سوار نے ہراساں کیاجس پر مقامی پولیس نے اس گھڑ سوار کو گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts