مقامی اسٹیل سازوں نے اسٹیل کی قیمتیں بڑھادیں۔ صدر حماد پونا والا

تازہ ترین

تازہ ترین

مقامی اسٹیل سازوں نے اسٹیل کی قیمتیں بڑھادیں۔ حماد پونا والا
مقامی اسٹیل سازوں نے اسٹیل کی قیمتیں بڑھادیں۔ حماد پونا والا

آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسووی ایشن کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ مقامی اسٹیل سازوں نے اسٹیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کولڈ رولڈ اسٹیل کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھ کر 242000 روپے ہوگئی ہے۔

حماد پونا والا نےاس حوالے سے مزید بتایا کہ جستی اسٹیل کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھا کر 251000 روپے کردی گئی ہے۔

ایسویسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 فروری 2022 سے کردیا گیا ہے، اسٹیل مصنوعات کی بلند قیمتوں سے کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

حماد پوناوالا کا مزید کہنا ہے کہ تعمیراتی سریے کی مل قیمت 195000 ہزار روپے ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے بعد کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں جبکہ ڈیوٹیز کے معاملات سے کاروبار الگ متاثر ہے۔

Related Posts