پاکستانی وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کو دیں گے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کو دیں گے۔فواد چوہدری
پاکستانی وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کو دیں گے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے علاج کیلئے پاکستان میں بنائے گئے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کو دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم پاکستان میں بنائے گئے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اےکے حوالے کریں گے جس کیلئے میں قومی ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے 2 ڈیزائنز بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ طبی مشینیں بناتے ہیں۔ یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیارات کے مطابق ہیں۔ 

Related Posts